تعلیم و روزگار

سی بی ایس ای نتائج: علما شمیم کی شاندار کامیابی

علما کی اس کامیابی پر ان کی والدہ شیبا شمیم اور والد ڈاکٹر شمیم احمد، صدر شعبہ اردو، سینٹ اسٹیفنز کالج نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاوں سے نوازا اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابی کی تمنا کی۔

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آج بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں لڑکیوں ایک مرتبہ پھر بازی مارلی یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق رابعہ گرلز پبلک اسکول کی طالبہ علما شمیم نے بارہویں کلاس کے سی بی ایس ای کے امتحان میں شا ندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردو میں 98، سیاسیات میں 98، معاشیات میں 96، تاریخ میں 95اور انگریزی میں 87فی صد نمبر حاصل کیے ہیں۔اس طرح مجموعی طو رپر چار بہترین مضامین میں ان کا فیصد96.75ہے۔ انہوں نے اسکول میں دوسری پوزیشن حاصل کیا ہے۔

علما کی اس کامیابی پر ان کی والدہ شیبا شمیم اور والد ڈاکٹر شمیم احمد، صدر شعبہ اردو، سینٹ اسٹیفنز کالج نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاوں سے نوازا اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابی کی تمنا کی۔