شمالی بھارت

شاہجہاں شیخ کی سی بی آئی تحویل میں توسیع

مغربی بنگال کے بشیرہاٹ کی عدالت نے اتوار کے دن شاہجہاں شیخ کی سی بی آئی تحویل مزید 4 دن بڑھادی۔

بشیرہاٹ(مغربی بنگال) : مغربی بنگال کے بشیرہاٹ کی عدالت نے اتوار کے دن شاہجہاں شیخ کی سی بی آئی تحویل مزید 4 دن بڑھادی۔

وہ سندیش کھالی میں ای ڈی عہدیداروں پر ہجوم کے حملہ کا کلیدی ملزم ہے۔ ضلع شمالی 24پرگنہ کے بشیرہاٹ کی عدالت کے جج نے یہ ہدایت دی کہ شاہجہاں شیخ کو14مارچ کو پھر حاضرِ عدالت کیاجائے۔

اسے کولکتہ کے جہاں وہ سی بی آئی تحویل میں ہے 70کلومیٹر دور واقع بشیرہاٹ عدالت میں کڑے پہرے میں پیش کیاگیا۔

a3w
a3w