مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام کے چندعلاقوں میں عبادت سے گریز کی اپیل

وزارت حج اور عمرہ نے عازمین‘ مصلیان اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد الحرام میں کئی مقامات پر عبادت سے گریز کریں تاکہ وہاں ہجوم پیدا نہ ہو۔

مکہ معظمہ: وزارت حج اور عمرہ نے عازمین‘ مصلیان اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد الحرام میں کئی مقامات پر عبادت سے گریز کریں تاکہ وہاں ہجوم پیدا نہ ہو۔

زائرین کو چاہئے کہ وہ راہداریوں میں عبادت نہ کریں جس سے قوانین کا تحفظ ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ عبادت کا احترام بھی ہوگا۔

قابل ذکر بات ہے کہ متعدد مصلیان اور عازمین کی تعداد مکہ معظمہ کی مسجد الحرام میں ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد ہوتی ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی عمومی صدارت نے موبائیل گاڑیوں کو لیس کرنے اور عازمین کی خدمات کیلئے سوپروائزرس کی بھرتی پر کام کیا ہے۔