مشرق وسطیٰ

چلتے ٹرک میں سلنڈرس پھٹ پڑے، خوفناک منظر (ویڈیو)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور دھماکے کی آوازیں آرہی ہیں۔ ویڈیو میں آگ کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔

لکھنؤ: چلتے ٹرک میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے شہر لکھنؤ گونڈا ہائی وے پر جمعہ کی سہ پہر گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے سلنڈرس دھماکے سے پھٹ پڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور دھماکے کی آوازیں آرہی ہیں۔ ویڈیو میں آگ کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔

خوش قسمتی سے ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا کیونکہ اس نے ٹرک میں آگ لگنے سے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور فائر انجن نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک کے ملبے کو ہٹانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی تھی۔ سینئر پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w