تلنگانہسوشیل میڈیا

شدید گرمی سے بڑی چٹان میں دراڑ، 150خاندانوں کا تخلیہ

شدید گرمی کی وجہ سے ضلع کرنول کے گونے گنڈلہ گاؤں میں مکانات کے درمیان بلندی پر موجود ایک بھاری چٹان میں شگاف پڑگیا۔

گونے گنڈلہ (اے پی): شدید گرمی کی وجہ سے ضلع کرنول کے گونے گنڈلہ گاؤں میں مکانات کے درمیان بلندی پر موجود ایک بھاری چٹان میں شگاف پڑگیا۔

کلکٹر کرنول سریجا گملا نے کہا کہ انہتائی شدید گرمی سے ایک چٹان میں شگاف پیدا ہوگئی۔ یہ واقعہ ادونی سب ڈیویژن میں منگل کے روز پیش آیا۔

بھاری چٹان میں شگاف پڑنے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے اس چٹان کے آس پاس موجود150 خاندان کو دوسرے مقام منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منگل کے روزچٹان میں گہری دراڑ پڑ گئی مگر اچھی بات یہ ہے کہ دراڑنہیں بڑھ رہی ہے۔ چٹان کے ٹوٹنے اور نیچے آنے کے خطرہ سے عوام خوف زدہ ہیں۔

اُس مقام پر ہم نے ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو تعینات کردیا۔کلکٹر گملا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے اس چٹان کے استحکام اور مضبوط بنانے کیلئے قریبی سمنٹ فیاکٹریوں اور قابل تجدید توانائی کمپنی گرینکو سے مدد طلب کی ہے۔

چٹان کے آس پاس کے علاقوں سے جن150خاندان کو تخلیہ کرایا گیا ہے انہیں ایک اسکول میں ٹھہرایا گیا ہے کیونکہ چٹان کے ٹوٹنے سے اس کے تکرے گھروں پر گرنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چٹان کے پاس کوئی کھدائی نہیں ہوئی اور ایسی کوئی مشتبہ سرگرمیاں بھی انجام نہیں پائیں۔

کلکٹر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ شدید گرمی نے ہی اس بڑی چٹان کو دونوں حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اس دوران محکمہ کو موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کرنول میں منگل کے روز اعظم ترین درجہ حرات میں غیر معمولی اضافہ درج نہیں ہوا ہے تاہم سب کلکٹر تحصیلدار اور پولیس کی ٹیمیں گاؤں میں صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہیں۔