دہلی

شرجیل امام کی درخواست ضمانت کی 4 مئی کو سماعت

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ جے این یو طالب علم شرجیل امام کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 4 مئی کو کرے گی۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ جے این یو طالب علم شرجیل امام کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 4 مئی کو کرے گی۔

2020 کے فرقہ وارانہ فسادات کیس میں شرجیل امام نے ضمانت چاہی ہے۔

درخواست گزار نے تحت کی عدالت کے 24 جنوری 2022کے احکام کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

بنچ نے 4 مئی کی تاریخ مقرر کی کیونکہ آج ایک فریق کا وکیل موجود نہیں تھا۔