دہلی

شردھا والکر قتل کیس، آفتاب امین کی عدالتی تحویل میں توسیع

شردھاپوالکر قتل کیس کی تحقیقات جاری رہنے پرتحویل میں توسیع کیلئے دہلی پولیس کی درخواست پر ساکیت کی عدالت نے آفتاب امین پونے والے کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن توسیع کی۔

نئی دہلی: شردھاپوالکر قتل کیس کی تحقیقات جاری رہنے پرتحویل میں توسیع کیلئے دہلی پولیس کی درخواست پر ساکیت کی عدالت نے آفتاب امین پونے والے کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن توسیع کی۔

پونے والا جس نے 18مئی کواس کے ساتھ زندگی گزارنے والی شردھا کو ہلا ک کرکے نعش کے 35 تکڑے کیاتھا فی الوقت تہاڑجیل میں قید ہے۔

عدالت نے 26نومبرکواسے13 دن عدالتی تحویل میں دیاتھا۔2 دسمبرکوپونے والاکا نارکوٹسٹ مکمل ہوا۔ فارنسک سائنس لیبارٹری کے عہدیداروں نے جیل میں ہی اس کاٹسٹ کیاتھا۔

حالانکہ نارکوٹسٹ کے انکشافات عدالت میں استعمال نہیں کئے جاسکتے لیکن اس سے ثابت ہوگاکہ تحقیقات صحیح سمت میں جاری ہیں۔

پولی گراف اورنارکوٹسٹ کے رپورٹ عدالت میں قابل قبول نہیں ہیں۔ ان رپورٹس سے دہلی پولیس صرف ثبوت اکٹھاکرسکتی ہے جس سے ملزم کے خلاف استغاثہ کی کاروائی کے امکانات میں اضافہ ممکن ہے۔