کرناٹک

شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات

وائی ایس شرمیلا جو وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر بھی ہیں‘نے پیر کے روز صدر پردیش کانگریس کرناٹک و ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار سے بنگلورو میں ان کے مکان میں ملاقات کی۔

بنگلورو: آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہمشیرہ وائی ایس شرمیلا جو وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر بھی ہیں‘نے پیر کے روز صدر پردیش کانگریس کرناٹک و ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار سے بنگلورو میں ان کے مکان میں ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا
ٹوئٹر پرشرمیلا اور کے ٹی آر میں لفظی جھڑپ
بھوک ہڑتال کیلئے شرمیلا کو ہائی کورٹ کی مشروط اجازت
کے سی آر نے نوجوانوں کے خوابوں کو روند دیا: شرمیلا

شیوا کے دفتر کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات خیرسگالی رہی تاہم اس ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

متحدہ ریاست اے پی میں سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی دور حکومت سے شیوا کمار کے شرمیلا ریڈی کے خاندان سے خوشگوار تعلقات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شرمیلا تلنگانہ میں کانگریس کے ساتھ مفاہمت کرناچاہتی ہیں۔

شرمیلا نے اس سلسلہ میں شائد ڈی شیوا کمار سے بات چیت کی ہوگی۔ کانگریس بھی ریاست میں اسمبلی الیکشن سے قبل مخالف بی آر ایس ووٹرس کو متحد کرناچاہتی ہے۔