تلنگانہ

کے سی آر نے نوجوانوں کے خوابوں کو روند دیا: شرمیلا

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کے خوابوں اور ان کے کئیرئیر کو روند دیا۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کے خوابوں اور ان کے کئیرئیر کو روند دیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

شرمیلا نے کہا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحان کے پرچہ سوالات کا افشا ایک انتہائی چھوٹا واقعہ ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نااہل اور ڈکٹیٹر حکومت نے اپنی دوسری میعاد میں سرکاری محکموں میں ایک بھی جائیداد تخلیق کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ65 ہزار جائیدادیں ہی ہیں جو حکومت اپنی پہلی میعاد کے دوران تخلیق کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ سال9مارچ کو اسمبلی میں چیف منسٹر کے سی آر نے اعلامیوں کے ذریعہ80ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا تھا مگر ایک سال کا عرصہ بیت جانے کے بعد صرف محدود پیمانے پر 26ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کئے گئے۔

a3w
a3w