حیدرآباد

شوہر نے بیوی کو چاقو مار کر ہلاک کردیا

جمعہ کی شب ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر دیپک نے اپنی بیوی دیوئیا کوچاقو گھونپ دیاجس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ اُپل میں شوہر نے بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے اس کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔یہ واردات جمعہ کی شب پیش آئی۔پولیس نے بتایاکہ 40سالہ دیپک، اپنی بیوی دیوئیا اور دو بچوں کے ساتھ اُپل کے کارمیکانگر میں مقیم تھا۔

جمعہ کی شب ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر دیپک نے اپنی بیوی دیوئیا کوچاقو گھونپ دیاجس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے کہا کہ دیپک عموما اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور مفرور دیپک کی تلاش شروع کردی۔