جرائم و حادثاتحیدرآباد

شہر حیدرآباد میں تلاشی مہم کے دوران بھاری رقومات ضبط

پولیس ذرائع کے بموجب خفیہ اطلاع پر ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے اتم کمار کوحراست میں لے لیا اور اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 55 لاکھ روپے اور سل فون کوضبط کرلیا۔بتایا جاتاہے کہ اتم کمار‘حوالہ کی رقم دینے کے لئے بیگم بازار علاقہ جارہا تھا۔

حیدرآباد: پولیس نے شہرکے مختلف مقامات پر تلاشی کے دوران بھاری رقومات کوضبط کرلیاہے۔

پولیس ذرائع کے بموجب خفیہ اطلاع پر ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے اتم کمار کوحراست میں لے لیا اور اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 55 لاکھ روپے اور سل فون کوضبط کرلیا۔بتایا جاتاہے کہ اتم کمار‘حوالہ کی رقم دینے کے لئے بیگم بازار علاقہ جارہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اتم کمار راجستھان کا متوطن ہے اور حوالہ کے کاروبار کرنے والوں کے پاس ملازمت کرتا ہے۔اس کارروائی میں ٹاسک فورس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اے وی آر نرسمہا اور ساوتھ زون انسپکٹر وائی اجئے کمار‘ سب انسپکٹرس جی انجینلو‘ کے نرسمہلواور نوین اسٹاف کااہم رول رہاہے۔

ایک دوسرے واقعہ میں حوالہ کی رقم جملہ 45 لاکھ 90ہزار روپے ضبط کرلئے گئے۔ یہ کارروائی سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم عابڈس نے تاج محل ہوٹل کے پاس کی۔

راجستھان کا متوطن 40سالہ منوج کمار شرما کوگرفتار کرلیا گیا اس کے قبضہ سے 12 لاکھ 10 ہزار روپے ایک سل فون اورایک ایکٹیواکو ضبط کرلیاگیا۔

ایک اورواقعہ میں پولیس نے مشیرآبادبھولک پور کے اسکراپ کے تاجر 35 سالہ سیدشاہ رحیم الدین قادری کے قبضہ سے 26 لاکھ 40ہزار روپے اورایک سل فون کوضبط کرلیا۔

ایک دوسرے واقعہ میں پولیس نے 44سالہ محمد ذاکر حسین کے قبضہ سے 7 لاکھ 40 ہزار روپے اورایک سل فون کوضبط کرلیاگیا۔ اس طرح ان تینوں حوالہ ایجنٹوں کے قبضہ سے جملہ 45 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کئے گئے۔

یہ تینوں حوالہ ایجنٹس بتائے جاتے ہیں۔تینوں کوعابڈس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

a3w
a3w