حیدرآباد

شہر میں50ہزار سے زائد مورتیوں کاوسرجن۔ گنیش وسرجن جلوس کا پرامن اختتام

سٹی پولیس کمشنرسی وی آنندنے کہاکہ شہر میں گنیش وسرجن جلوس جس کا آغازجمعرات کی صبح ہواتھا‘جمعہ کی شام اس کا پرامن انصرام عمل میں آیاہے۔جلوس کے پرامن اختتام پر انہوں نے گنیش منڈلیوں کے ذمہ داراور عوام سے اظہارتشکرکیا۔

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنرسی وی آنندنے کہاکہ شہر میں گنیش وسرجن جلوس جس کا آغازجمعرات کی صبح ہواتھا‘جمعہ کی شام اس کا پرامن انصرام عمل میں آیاہے۔جلوس کے پرامن اختتام پر انہوں نے گنیش منڈلیوں کے ذمہ داراور عوام سے اظہارتشکرکیا۔

دوسرے دن مورتیو ں کے وسرجن کے عمل کے معائنہ کے بعد یہاں نیکلس روڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی وی آنندنے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار 65فیٹ بلند خیریت آبادکا بڑاگنیش کاسفرکل6:30 بجے صبح سے شروع ہوا اور 1:30 بجے دن اس بڑی مورتی کو سپرد آب کردیاگیا۔

3فیٹ سے زائد بلند تقریباً 10200 مورتیاں‘جمعرات کے روز وسرجن کردی گئیں۔اس طرح ان دودنوں میں جملہ 50 ہزار سے60 ہزار کے قریب مورتیوں کا وسرجن کیاگیا۔کئی منڈلیوں کے ذمہ داراوں نے تاخیرسے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال 15 فیصد زائد مورتیاں ایستادہ کی گئیں۔

جمعرات کے روز فضائی سروے کے دوران سی وی آنند نے زونل عہدیداروں کوگنیش منڈلیوں کے منتظمین کے ساتھ رہنے کا ٹاسک دیا اوران سے یہ کہا تھا کہ وہ ان منتظمین کوجلدی سے جلوس کوآگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔

کمشنر نے سٹی پولیس کے تمام رینکس کے عہدیدارو ں کی ستائش کی جنہوں نے بے تکان 40 گھنٹوں تک مسلسل فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے شی ٹیموں کا بھی تذکرہ کیا اور کہاکہ مختلف پر ہجوم مقامات پر خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے پرشی ٹیموں نے 255 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سی وی آنند نے بطور خاص مسلمانوں‘ علماء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میلاد النبیؐ کا ملتویہ جلوس یکم اکتوبرکونکالنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر سنٹرل زون وینکٹیشورلو اور ٹرافک ڈی سی پی I راہول موجودتھے۔

a3w
a3w