آندھراپردیشسوشیل میڈیا
ڈی جی پی آندھرا کے ٹویٹر اکاؤنٹ سےفحش تصویر پوسٹ
آندھراپردیش کے ڈائرکٹرجنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو پیر کے روزہیک کرلیاگیاہے اورہیکرس نے اس پر ایک فحش تصویربھی پوسٹ کردی۔

امراوتی: آندھراپردیش کے ڈائرکٹرجنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو پیر کے روزہیک کرلیاگیاہے اورہیکرس نے اس پر ایک فحش تصویربھی پوسٹ کردی۔
سائبر کرائم پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)پی ایچ ڈی رام کرشنا نے کہاکہ یہ اکاؤنٹ 2019 میں بنایاگیاہے اور فروری 2020سے یہ اکاؤنٹ غیر کارکرد تھا۔
نامعلوم افراد نے پیر کے روز اس اکاؤنٹ کوہیک کرلیا اوراس پرایک قابل اعتراض تصویر پوسٹ کردی۔
یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیاجبکہ چند افراد نے ہیک صفحہ کی فوٹوز اورویڈیوزکوسوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فار م پرپوسٹ کردیا۔
سوشل میڈیا کے چند صارفین نے ہیک اکاؤنٹ کی تصویر کو لائیک کرناشروع کردیا۔ محکمہ پولیس کے ٹکنیکل شعبہ کی ٹیم نے اس فوٹوکوہٹادیا۔