کھیل

سعودی عرب‘ رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ کیلئے قانون بدلے گا!

کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے۔ یہ نرمی صرف رونالڈو پر لاگو ہوگی۔

ریاض: سعودی کلب النصر کا باضابطہ طورپر حصّہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

سعودی عرب ایک اسلامی ریاست ہے اور شرعی قوانین کے نفاذ کی وجہ سے وہاں کسی بھی جوڑے کو شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کو اب اس بات پر تشویش ہے کہ کئی برس سے شادی کے بغیر اپنی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ رہنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی حکومت ملک میں نافذ شادی کے قوانین کے خلاف ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔

اس تعلق سے سعودی ماہرین قوانین نے کہا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کیلئے اس سلسلے میں شادی کے قوانین میں تھوڑی نرمی کردے گی اور انہیں کسی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔

 انہوں نے بتایاکہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں  اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے۔ یہ نرمی صرف رونالڈو پر لاگو ہوگی۔

 سعودی ماہرین قوانین نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر بہت سخت قوانین ہونے کے باوجود بھی آج کل سعودی حکام غیر ملکیوں کے ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

 واضح رہے کہ رونالڈو کو ان کی گرل فرینڈ جارجیا سے 5 بچے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب پرتگالی فٹبالر کو21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔