شیخ حسینہ سے بات کرنے رشی سونک گھٹنوں پر بیٹھ گئے
وزیر اعظم برطانیہ رشی سونک کے دہلی میں جی۔20 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ سے بات کرنے کے لئے اپنے ایک گھٹنے کو ٹکاکربیٹھے رہنے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کا دل موہ لیا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم برطانیہ رشی سونک کے دہلی میں جی۔20 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ سے بات کرنے کے لئے اپنے ایک گھٹنے کو ٹکاکربیٹھے رہنے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کا دل موہ لیا۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بڑے آدمی کو غرور نہیں ہوتا!
برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک‘ کرسی پر بیٹھیں وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بات کرنے میں آسانی کے لئے فرش پر بیٹھ گئے۔
ایک اور یوزر نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اس کو”فرحت انگیز“ اور ”مستحسن“ قرار دیا۔
قبل ازیں رشی سونک نے دہلی میں اکھشر دھام مندرکے اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ درشن کئے اور پوجا کی۔
رشی سونک جو بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورہ پر ہیں‘ کہا کہ وہ اپنے بھارتی نسبت اور ملک سے تعلق پر بہت زیادہ فخر کرتے ہیں۔ رشی سونک خود کو ایک فخریہ ہندو قرار دیتے ہیں۔