ایشیاء

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ

بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے جمعرات کے روز سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا جنہیں اگست میں طلبا کی زیرقیادت احتجاج کے بعد اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

ڈھاکہ (پی ٹی آئی) بنگلہ دیش کے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے جمعرات کے روز سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا جنہیں اگست میں طلبا کی زیرقیادت احتجاج کے بعد اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
بنگله دیش میں فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل

شیخ حسینہ کے علاوہ دیگر 45 افراد کے خلاف بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا۔

77 سالہ شیخ حسینہ اور دیگر بشمول ان کی پارٹی عوامی لیگ کے سرکردہ قائدین کے خلاف وارنٹ دوبارہ تشکیل شدہ ٹریبونل کی جانب سے عدالتی کارروائی کے آغازکے پہلے دن جاری کئے گئے۔

چیرمین جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مجمدار کی زیرصدارت ٹریبونل نے استغاثہ کی جانب سے 2 درخواستیں داخل کئے جانے اور گرفتاری وارنٹ کا مطالبہ کئے جانے پر احکام صادر کئے۔

چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے اخبار ڈیلی اسٹار کو یہ بات بتائی۔ بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ حسینہ اور دیگر 45 افراد کو 18 نومبر تک اس کے سامنے پیش کریں۔