تلنگانہ

ضلع میدک میں مقامی تعطیل، کلکٹر کا اعلان

کئی مقامات پر سڑکیں زیر آب آجانے سے ان مواضعات کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ بارش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کلکٹر ایس ہریش نے ہفتہ کے روز ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: ضلع میدک میں وقفہ، وقفہ سے جاری بارش کے نتیجہ میں جہاں عام زندگی درہم برہم ہوگئی وہیں کئی مقامات پر سڑکیں زیر آب آجانے سے ان مواضعات کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ بارش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کلکٹر ایس ہریش نے ہفتہ کے روز ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

چیہ گنٹہ پولیس کے مطابق ریڈی پلی گاؤں میں فیاکٹری کی دیوار منہدم ہونے سے دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہوگئے ان کی شناخت50سالہ ریین یادو اور 45 سالہ بکاری یادو کی حیثیت سے کی گئی۔یہ دونوں بہار کے متوطن بتائے گئے ہیں۔جبکہ دیگر 2مزدور دنیش داس اور گوتم یادو شدید زخمی ہوگئے۔

ایک دوسرے واقعہ میں نارسنگی منڈل کے ولابھائی پور میں ایک نوجوان، سیلاب کے پانی میں ڈوب گیا مگر مقامی افراد نے اسے بچالیا اور فوری دواخانہ منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ایدولا تالاب، کا پانی، پشتہ کے اوپر سے بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے کاماریڈی۔ حیدرآباد سڑک پر ولابھائی پور میں ٹرافک مسدود ہوگئی۔

a3w
a3w