تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش سے مربوط واقعات،5 افراد ہلاک

موسمی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز وقار آباد، ملگ، پداپلی، کریم نگر، جئے شنکر بھوپال پلی، کاماریڈی، میدک اور سنگاریڈی اضلاع میں کہیں کہیں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں بارش سے مربوط واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔ ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی کے مطابق مسلسل بارش کے دوران ایک قدیم مکان منہدم ہوگیا اور اس کا ملبہ، متصل جھونپڑی پر گرپڑا جس کی وجہ سے 2افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ ایک خستہ حال عمارت تھی۔

 حادثہ کے وقت اس میں کوئی نہیں تھا۔ جمعرات کے روز سے مسلسل بارش کی وجہ سے یہ قدم مکان اچانک منہدم ہوگیا۔ جوشی نے یہ بات بتائی۔ زخمی شخص کا ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ ضلع میدک کے چیہ گنٹہ میں مسلسل بارش کے دوران ہفتہ کی صبح ایک فیاکٹری کی کمپاونڈ وال گرپڑنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع میدک کے سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ دیوار گرنے سے اس واقعہ میں مزید2افراد زخمی ہوگئے جن کا ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ نارسنگی،  ولابھائی پور جنکشن پر آج صبح ایک بائک سوار اس وقت برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بائک جس پر وہ سوار تھا روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

 پانی جمع ہونے کی وجہ سے اس کی بائک پھیسل پڑی اور روڈ ڈیوائیڈر سے اس کا سرٹکرا گیا جس کی وجہ سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جمعہ کے روز صبح سے حیدرآباد اور اسکے نواحی علاقوں کے بشمول ریاست کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر ہوگئی تھی۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔

موسمی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز وقار آباد، ملگ، پداپلی، کریم نگر، جئے شنکر بھوپال پلی، کاماریڈی، میدک اور سنگاریڈی اضلاع میں کہیں کہیں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔