حیدرآباد

تلنگانہ کے مسلمانوں کے مسائل پر اتوار کو اہم اجلاس

یہ اجلاس جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مسلمانوں کے مسائل اور اس کے حل پر مبنی منشور پر غور و فکر کے لئے اتوار 13؍اگست کو 11:30 بجے دن میڈیا پلس، نظامیہ کمپلکس، گن فاونڈری، عابڈس میں دینی ملی جماعتوں، دانشوروں اور وکلا کا ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلم کنونشن کا جلد انعقاد، صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک کا بیان
وحدت اسلامی ہند کا ”یوم شہادت بابری مسجد“کا انعقاد
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
جلسہ عام ”فلسطین اور مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بازیابی“

یہ اجلاس جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں تلنگانہ کے قیام کے بعد مسلمانوں کی ترقی و تنزلی، تعلیمی، معاشی میدانوں کے ساتھ سماجی یعنی زمین، مکانات کی تقسیم کے ساتھ تعلیمی اداروں، اردو اکیڈیمی، اقلیتی فینانس کارپوریشن، وقف بورڈ، وزارت تعلیمی بہبود کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

پریس نوٹ کے بموجب 12فیصد تحفظات، اسلامی کلچرل سنٹر و دیگر اعلانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ایک منشور مطالبات جاری کیا جائے گا۔

a3w
a3w