سوشیل میڈیاکرناٹک

عاشق کے ساتھ بیوی سعودی فرار، شوہر نے بچوں کو مار کر خودکشی کرلی

سمیع اللہ نے اپنے تینوں بچوں کو بتایا کہ ان کی ماں کبھی واپس نہیں آئے گی اور مبینہ طور پر انہیں زہر دے دیا۔ بعد ازاں خود بھی زہر کھالیا۔ دواخانہ کے راستے میں سمیع اللہ نے دم توڑدیا۔

ٹمکورو: ایک حیران کن واقعہ میں ٹمکورو کے ایک شخص نے عاشق کے ساتھ اپنی بیوی کے سعودی عرب فرار ہونے پر اپنے تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔

یہ واقعہ ٹمکورو ضلع کی پی ایچ کالونی میں پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت سمیع اللہ کی حیثیت سے کی گئی جو زہر کھانے کے بعد فوت ہوگیا جبکہ دواخانہ میں زیرعلاج اس کے تینوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق سمیع اللہ کی بیوی سائرہ بانو شوہر اور والدین کو اطلاع دیے بغیر اپنے عاشق کے ساتھ سعودی عر ب فرار ہوگئی۔ سائرہ سعودی عرب میں خادمہ ہیں۔

پولیس نے کہا کہ سائرہ نے اپنے شوہر کو ویڈیو کالس کیے جس میں وہ سعودی عرب کے مختلف مقامات پر اپنے عاشق کے ساتھ مزے کررہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ سائرہ نے اپنے عاشق کے ساتھ مبینہ ویڈیوز بھیج کر شوہر پر طنز کیا اور شوہر کے رونے اور گڑگڑانے کے باوجود گھر واپس نہیں ہوئی۔

سمیع اللہ نے اپنے تینوں بچوں کو بتایا کہ ان کی ماں کبھی واپس نہیں آئے گی اور مبینہ طور پر انہیں زہر دے دیا۔ بعد ازاں خود بھی زہر کھالیا۔ دواخانہ کے راستے میں سمیع اللہ نے دم توڑدیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔