بین الاقوامیسوشیل میڈیاقومی
ٹرینڈنگ

2027 میں سونا مزید سستا ہوگا؟ زیورات خریدنے سے پہلے جان لیں یہ اہم باتیں

مجموعی طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ 2027 کے پہلے چھ ماہ کی مدت میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم سطح پر رہ سکتی ہیں، جس سے زیورات خریدنے والوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ تاہم سال کے دوسرے نصف میں قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان، ماہرین کے مطابق 2027 کی پہلی ششماہی میں قیمتیں کم سطح پر رہ سکتی ہیں، سال کے دوسرے حصے میں دوبارہ اضافہ متوقع

حیدرآباد: سونا اور چاندی خریدنے کا منصوبہ بنانے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ سرمایہ کاری کے ماہرین نے پیش قیاسی کی ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کا سلسلہ 2027 کے ابتدائی چھ ماہ میں بھی برقرار رہ سکتا ہے۔ تاہم سال کے آخری چھ ماہ میں قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی سے عام خریداروں اور سرمایہ کاروں کو راحت ملی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو (امریکہ کا مرکزی بینک ہے اسے مختصراً فیڈ (Fed) بھی کہا جاتا ہے) کی جانب سے شرح سود میں اضافہ سے متعلق سخت پالیسی اور امریکی ڈالر کی مضبوطی کے باعث مستقبل قریب میں سونے اور چاندی کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

تاہم طویل مدت میں مختلف ممالک کے بڑے بینک اور بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافہ قیمتوں کو دوبارہ سہارا دے سکتا ہے۔

بروکریج کمپنی وینچورا کموڈیٹیز جو سونا، چاندی اور دیگر اشیائے تجارت کی قیمتوں اور بازار کے رجحانات کا تجزیہ کرتی ہے کے شعبہ جاتی سربراہ این ایس راماسوامی کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ اور بانڈز پر زیادہ منافع سونے کی قیمتوں میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم 2027 کے وسط سے شرح سود میں کمی شروع ہونے پر سونے کی قیمتوں میں دوبارہ بہتری آنے کا امکان ہے۔

ان کے اندازے کے مطابق بین الاقوامی بازار میں ایک اونس سونے کی قیمت درج ذیل رہ سکتی ہے۔

  • پہلی سہ ماہی(جنوری سے مارچ) : 3,400 سے 3,700 ڈالر
  • دوسری سہ ماہی(اپریل سے جون) : 3,600 سے 4,000 ڈالر
  • تیسری سہ ماہی(جولائی سے ستمبر) : 4,200 سے 4,800 ڈالر
  • چوتھی سہ ماہی(اکتوبر سے دسمبر) : 4,900 سے 5,200 ڈالر

ہندوستان میں سونا اور چاندی کتنے سستے ہوسکتے ہیں؟

پی ایل کیپٹل کموڈیٹیز(مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی) کے سربراہ آشیش راجوڈیا کے تجزیہ کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد 2027 میں داخل ہوتے ہوئے بازار میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جاسکتا ہے۔

فی الحال ایم سی ایکس میں 10 گرام سونے کی قیمت تقریباً 1.20 لاکھ روپے اور ایک کلو چاندی کی قیمت تقریباً 1.40 لاکھ روپے کے آس پاس ہے۔

ان کے اندازے کے مطابق ہندوستانی بازار میں آنے والے مہینوں کے دوران قیمتوں کی صورتحال کچھ اس طرح رہ سکتی ہے۔

اگلے 6 ماہ میں سونا:

10 گرام سونے کی قیمت 1,12,000 سے 1,35,000 روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اگلے 12 ماہ میں سونا:

شرح سود میں اضافے کا دباؤ کم ہونے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت دوبارہ 1,20,000 سے 1,50,000 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

چاندی کی قیمت:

چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ اگلے 12 ماہ کے دوران ایک کلو چاندی کی قیمت 1,40,000 سے 1,90,000 روپے کے درمیان رہنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خریداروں کے لیے کیا ہے اشارہ؟

مجموعی طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ 2027 کے پہلے چھ ماہ کی مدت میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم سطح پر رہ سکتی ہیں، جس سے زیورات خریدنے والوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ تاہم سال کے دوسرے نصف میں قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے والے افراد قیمتوں میں گراوٹ کے دوران خریداری میں دلچسپی دکھا سکتے ہیں۔ البتہ یہ تمام اندازے ہیں، قیمتوں میں تبدیلی کا انحصار عالمی معاشی حالات اور بازار کی صورتحال پر ہوگا۔