شمالی بھارت

عتیق کے وکیل کے مکان سے پستول برآمد

پریاگ راج پولیس نے مہلوک گینگسٹر۔ سیاست داں عتیق احمد کے وکیل خان صولت حنیف کی قیام گاہ سے ایک پستول اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔

پریاگ راج (یوپی): پریاگ راج پولیس نے مہلوک گینگسٹر۔ سیاست داں عتیق احمد کے وکیل خان صولت حنیف کی قیام گاہ سے ایک پستول اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔

وکیل کے خلاف اسلحہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو 12 گھنٹوں کی ریمانڈ صولت حنیف کے سلسلہ میں اُمیش پال قتل کیس کے دوران دی تھی جس میں وکیل نے اپنے قیام گاہ پر دھاوے کے بعد تفتیش کی تھی۔

دھومن گنج پولیس ا سٹیشن نے سخت سیکیوریٹی کے انتظامات کئے گئے تھے جہاں 61 سالہ کی تفتیش کی گئی، دوپہر میں اُسے پریتم نگر بستی کے مکان کو لے جایا گیا جہاں پولیس نے 3 فونس برآمد کئے۔

اِس کے علاوہ ایک دیسی ساختہ 9MM پستول اور 3 کارتوس بھی برآمد کئے۔