حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی: ہاسٹل فیس کی عدم ادائیگی پر طلبه كے نتائج روك دئے گئے

عثمانیہ یونیورسٹی کے لاء فائنل سمسٹر امتحان، جون کے نتائج جاری کئے ہوئے دودن بیت گئے مگر کئی طلبہ تذبذب کا شکار ہیں چونکہ وہ اپنے نتائج نہیں دیکھ پارہے ہیں۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے لاء فائنل سمسٹر امتحان، جون کے نتائج جاری کئے ہوئے دودن بیت گئے مگر کئی طلبہ تذبذب کا شکار ہیں چونکہ وہ اپنے نتائج نہیں دیکھ پارہے ہیں۔

یہ صورتحال 3 سالہ اور 5 سالہ ایل ایل بی پروگراموں کے تقریباً20 یونیورسٹی کالج آف لاء کے طلبہ کی ہے۔ ایل ایل بی 5 سالہ کورس کے ایک طالبعلم نے بتایاکہ یونیورسٹی کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری کردہ نتائج تک بیشتر طلبہ کی رسائی ہوئی ہے مگر اُنہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ اُن کے نتائج روکے رکھے گئے ہیں۔

اُس نے بتایاکہ ابتداء میں میں نے یہی سمجھا تھا کہ ڈبلیو اے ایل زمرہ اس لئے ظاہر کیاجارہا ہے کہ سرور کا کوئی مسئلہ تھا لیکن میرے کئی دوستوں کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

دودن گزرجانے کے باوجود بھی ہم کو نہیں معلوم ہوپایا کہ آیا ہم نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے یا نہیں۔ صورتحال سے فکرمند جن طلبہ نے کالج اور یونیورسٹی انتظامیہ سے رجوع کیا تو اُنہیں بتایاگیا کہ ہاسٹل کی فیس اور میس کی فیس کے علاوہ لائبریری کی فیس بقایا ہونے کی وجہ سے نتائج روکے رکھے گئے۔

کئی طلبہ نے ہاسٹل کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے بارے میں پیشگی اطلاع نہ دیئے جانے پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس طرح کالج ا نتظامیہ بقایاجات کے باعث نتائج روکے رکھ سکتا ہے چونکہ یہ کئی عدالتی فیصلوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

a3w
a3w