دہلی

عراق میں فروخت کردہ ہندوستانی کھانسی کی سیرپ میں زہریلا کیمیکل پایا گیا

ہندوستان میں تیار کی گئی سردی کھانسی کی ایک دوا”کولڈآؤٹ“ میں جو عراق میں فروخت کے لئے پیش کی گئی تھی، زہریلے کیمیکلس پائے گئے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان میں تیار کی گئی سردی کھانسی کی ایک دوا”کولڈآؤٹ“ میں جو عراق میں فروخت کے لئے پیش کی گئی تھی، زہریلے کیمیکلس پائے گئے ہیں۔

ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا۔ بلومبرگ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق معائنہ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ اس دوا میں ایک زہریلا صنعتی مائع ”Ethylene glycol“ پایا گیا۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بغداد کی ایک فارمیسی سے مارچ میں خریدی گئی ”کولڈآؤٹ“ کی ایک بوتل میں 2.1 فیصد ”Ethylene glycol“ پایا گیا۔

امریکہ کی ایک آزاد لیباریٹری والیسور ایل ایل سی کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ بلومبرگ نے کہا کہ یہ مقدار منظورہ حد سے 21گنا زیادہ ہے۔

معمولی مقدار میں بھی یہ کمپاؤنڈ انسانوں کے لئے مہلک ہے اور گذشتہ سال گامبیا اور ازبکستان میں فروخت کی گئی ہندوستانی ساختہ کھانسی کی سیرپ سے ہونے والی بچوں کی اموات میں اس کا بڑا رول تھا۔

اس رپورٹ کی اشاعت تک بھی ہندوستانی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

a3w
a3w