دہلی

نیشنل ہیرالڈ کیس، سونیا اور راہول گاندھی کو نوٹس جاری کرنے سے انکار

دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن کانگریس قائدین سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی اور دیگر کو نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن کانگریس قائدین سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی اور دیگر کو نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا۔

خصوصی جج وشال گوگنے نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہاکہ قانون کی دفعہ کے بموجب ملزم کا موقف سنے بغیر اس کی چارج شیٹ کا نوٹ نہیں لیا جاسکتا۔

ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ معاملہ کو طول نہ دیجئے‘ نوٹس جاری کیجئے۔ جج نے کہاکہ عدالت کے مطمئن ہونے تک نوٹس جاری نہیں ہوسکتی۔

نوٹس جاری کرنے سے قبل دیکھنا ہوتا ہے کہ کہیں کوئی نقص تو نہیں۔ چارج شیٹ میں بعض کاغذات نہیں ہیں۔ جج نے معاملہ کی سماعت 2 مئی کو مقرر کی۔