ایشیاء

عمران خان، نواز شریف کے خلاف کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑنے تیار

پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ حلقہ‘ نواز شریف چن لیں۔

لاہور: پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ حلقہ‘ نواز شریف چن لیں۔

متعلقہ خبریں
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
پاکستان تحریک ِ انصاف، طالبان کا سیاسی شعبہ، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کا سنگین الزام
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج

عمران خان کا یہ چیلنج ان کے ایکس ہینڈل سے پوسٹ ویڈیو میں کیا گیا۔ سابق وزیراعظم‘سائفر کیس میں اگست سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں اور یہ ویڈیو ان کی گرفتاری سے قبل ریکارڈ کیا گیا۔

لندن سے نواز شریف کی واپسی کے بعد پوسٹ ویڈیو میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف میرے جیل جانے اور پی ٹی آئی کے صفائے کے بعد پاکستان واپس ہونے کا انتظار کررہے تھے۔

نواز اینڈ کمپنی کے خلاف کرپشن کے سارے کیسس بند ہوگئے۔ نواز شریف الیکشن لڑنے سے قبل یہ مساوی میدان چاہتے تھے۔ میں کسی بھی حلقہ میں ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔

حلقہ‘ نواز شریف چن لیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ اس حلقہ میں مہم تک نہیں چلاسکیں گے۔ پاکستانی عوام کے جذبات و احساسات یہی ہیں۔ یہ ملک بدل چکا ہے۔

عوام ایسے لوگوں کو کبھی بھی ووٹ نہیں دیں گے۔ سوشل میڈیا نے عوام کو بدل دیا۔ وہ دن چلے گئے جب فوج کی سرپرستی حاصل رہنے والے الیکشن جیتا کرتے تھے۔