عمرہ عازمین کیلئے ایپ کے ذریعہ بکنگ لازمی
عازمین جو عمرہ ادا کرناچاہتے ہیں اب انہیں نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعہ اپائنمنٹ کرانا ہوگا۔ اس بات کا اعلان اظہار سعودی وزارت داخلہ کل کیا۔
جدہ: عازمین جو عمرہ ادا کرناچاہتے ہیں اب انہیں نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعہ اپائنمنٹ کرانا ہوگا۔ اس بات کا اعلان اظہار سعودی وزارت داخلہ کل کیا۔
پبلک سیکیوریٹی کے ڈائرکٹر لفٹننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی نے بتایا کہ اس سال کے لیے عمرہ سیکیوریٹی منصوبہ میں ہجوم اور ٹریفک اور کنٹرول اور انہیں منظم کرتے ہوئے انسانی خدمات فراہم کرنا اور منصوبہ کو روبہ عمل لانے میں شریک تنظیموں کی معاونت اور انہیں بااختیار بناناہے۔
اس کے علاوہ افرادی طاقت کی تقسیم بھی اس کاایک حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مناسب تعداد میں بکنگ دستیاب ہیں۔ انہوں نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے مخصوص تواریخ کی پابندی کریں جنہیں وزارت حج حرمین شریفین کے امور کی عمومی صدارت کے تال میل کے ساتھ منظم کیاجارہاہے۔
وہ وزارت کے منصوبوں پر عمرہ سیکیوریٹی فورسس کے قائدین کے لیے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو مخاطب کررہے تھے جس میں اس سال کے 911 یونفائیڈ آپریشن سنٹر مکہ معظمہ میں قیام بھی شامل ہے۔ سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔
مکہ معظمہ کے باب الداخلہ اور تیسری رنگ روڈ کے اطراف و اکناف اور مکہ معظمہ کی مسجد حرام کو اس سلسلہ میں ملحوظ رکھاگیا ہے جبکہ ہجوم کی باحفاظت نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے راستوں کو دوبارہ ترتیب دیاجارہاہے۔ انہوں نے صحت عامہ کے تحفظ اور احتیاطی اقدامات اور صحت ضوابط کی تعمیل میں چہرے پر ماسک لگانے کی اہمیت کو جاگر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسی مطابقت سے ہجوم اور گداگروں کی نقل و حرکت کی رہنمائی کی جائے گی جو ان مقامات پر داخل ہوتے ہیں جبکہ ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ سیول ڈیفنس کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل محمود بن سلیمان الفاراج نے بتایا کہ سیول ڈیفنس کے جنرل ڈائرکٹوریٹ نے عازمین اور سیاحوں کے وقتاً فوقتاً آنے کے تمام مقامات میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاکہ آتشزدگی کی روک تھام اور اس سے تحفظ کیاجائے بالخصوص ان علاقوں میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیول ڈیفنس نے عہدیداروں کے ساتھ تال میل پیدا کیاہے تاکہ ضوابط کااستعمال کرتے ہوئے خلاف ورزیوں پر کنٹرول کے ساتھ قانونی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مکہ معظمہ میں مسجد حرام کے اطراف و اکناف بڑے پیمانہ پر سیکیوریٹی کی سخت تعیناتی کے لیے ڈائرکٹوریٹ تیار ی کررہا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں مدینہ کی مسجد نبویؐ بھی شامل ہے جن کے علاوہ اہم مقامات بھی ہیں جہاں حفاظتی انسٹرکٹر اور امدادی فورسس تعینات رہیں گے۔