تلنگانہ
بہنوئی کو ایرپورٹ چھوڑکر واپسی کے دوران سڑک حادثہ، برادرنسبتی ہلاک
ناگیش نے نوین کو کار میں ایرپورٹ پر چھوڑا۔کار میں نوین کا دوست وینکٹیش گوڑ بھی تھا۔واپسی کے دوران نظام آباد کے اندول وائی ٹول پلازہ کے قریب ان کی کار کا توازن کھودیاگیا جس کے نتیجہ میں کار نے وہاں ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دیدی۔
حیدرآباد: بہنوئی کو ایرپورٹ پر چھوڑنے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں برادر نسبتی ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق جگتیال ضلع کے کونڈاپور دیہات سے تعلق رکھنے والے 35سالہ گنیش کا بہنوئی نوین دبئی جارہا تھا۔
ناگیش نے نوین کو کار میں ایرپورٹ پر چھوڑا۔کار میں نوین کا دوست وینکٹیش گوڑ بھی تھا۔واپسی کے دوران نظام آباد کے اندول وائی ٹول پلازہ کے قریب ان کی کار کا توازن کھودیاگیا جس کے نتیجہ میں کار نے وہاں ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دیدی۔
اس حادثہ میں کارچلانے والے کے بازو بیٹھے وا لا ناگیش شدید زخمی ہوگیاجس کو علاج کے لئے ٹول پلازہ کے اہلکاروں نے فوری طورپر ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا تاہم راستہ میں ہی ناگیش کی موت ہوگئی جبکہ کار چلانے والا وینکٹیش گوڑمعمولی زخمی ہوگیا۔