دہلی
غریب خواتین کو 75 لاکھ نئے گیس کنکشن فراہم کرنیکا فیصلہ
پردھان منتری اجالہ یوجنا کے تحت 75 لاکھ ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے آئیل کمپنیوں کو 1650 کروڑ روپیہ جاری کرنے حکومت نے منظوری دی۔
نئی دہلی: پردھان منتری اجالہ یوجنا کے تحت 75 لاکھ ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے آئیل کمپنیوں کو 1650 کروڑ روپیہ جاری کرنے حکومت نے منظوری دی۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اضافہ 75 لاکھ اجالہ کنکشن سے پی ایم یو وائی اسکیم کے استفادہ کنندوں کی تعداد 10.35 کروڑ ہوجائے گی۔
خط ِ غربت سے نیچے خاندانوں کی خواتین کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے پردھان منتری اجالا یوجنا کا آغاز مئی 2016ء میں کیا گیا تھا۔