جرائم و حادثات

آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ

دہلی کے علاقہ دوارکا کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے سبب جان بچانے کی کوشش میں چوتھی منزل پر واقع فلیٹ سے چھلانگ لگانے سے ایک 80 سالہ خاتون ہلاک اور اس کی بہو زخمی ہوئے

نئی دہلی: دہلی کے علاقہ دوارکا کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے سبب جان بچانے کی کوشش میں چوتھی منزل پر واقع فلیٹ سے چھلانگ لگانے سے ایک 80 سالہ خاتون ہلاک اور اس کی بہو زخمی ہوئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اپارٹمنٹ والوں کو ہراساں کرنے پر ایک ماہ جیل کی سزا
وزیراعظم مودی کی سمندر کی گہرائی میں ہندوؤں کے مقدس مقام پر پوجا
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) سے جنوبی دوارکا پولیس اسٹیشن کو موصولہ کال میں اطلاع دی گئی کہ دوارکا سیکٹر 10 میں واقع پیسفک اپارٹمنٹ میں آگ بھڑکی ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم فوری جائے واقعہ پہنچ گئی۔

پولیس ٹیم کو پتہ چلاکہ 83 سالہ جسوری دیوی اور ان کی 30 سالہ بہو پوجا پنت فلیٹ کی بالکنی سے کود کر زخمی ہوئے ہیں۔ انھیں علاج کے لیے آیوش مان ہاسپٹل روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جسوری دیوی کو مردہ قرار دیا اور پوجا وہاں زیر علاج ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ فائر سرویس ٹیم اور پولیس ٹیم جو جائے واقعہ پر موجود ہے آتشزدگی کے اسباب کا پتہ چلا رہی ہے۔

a3w
a3w