بھارت
غلام نبی آزاد کانگریس سے مستعفی۔ سونیا گاندھی کو روانہ کیا استعفی
سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غلام نبی آزاد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
نئی دہلی: سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غلام نبی آزاد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو پانچ صفحات پر مشتمل خط لکھ کر استعفیٰ بھیجا ہے۔
کانگریس کے قدآور لیڈر غلام نبی آزاد نے آج پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ کافی عرصے سے پارٹی سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔
کانگریس نے انہیں راجیہ سبھا نہیں بھیجا تھا۔ کچھ دن پہلے آزاد نے کشمیر میں پارٹی کی مہم کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سونیا گاندھی کو لکھے اپنے استعفیٰ میں آزاد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔