حیدرآباد

شمس آبادایرپورٹ پرخواتین کے لگیج میں زہریلی سانپ، کسٹم حکام حیرت زدہ

کسٹم کے حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کرنے کاشبہ کی بنیاد پر فیصلہ کیا تاہم ان کویہ دیکھ کرحیرت ہوئی کہ ان باسکٹس میں دوغیر ملکی اورزہریلی سانپ تھے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پرکسٹم کے حکام اُس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب دوخاتون مسافرین کے لگیج سے دوسانپ برآمد ہوئے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دو خاتون مسافرین بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس تھیں۔

کسٹم کے حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کرنے کاشبہ کی بنیاد پر فیصلہ کیا تاہم ان کویہ دیکھ کرحیرت ہوئی کہ ان باسکٹس میں دوغیر ملکی اورزہریلی سانپ تھے۔

دو خواتین کو حراست میں لے لیاگیااوران سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ان دونوں سانپوں کو ضبط کرلیاگیا۔حکام اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ کس کی ایما پر یہ خواتین ہندوستان سانپوں کو لے کر پہنچی تھیں۔