مشرق وسطیٰ

عراق کردستان سے ترکی کو تیل کی برآمدات دوبارہ شروع

دوحہ: عراق 13 مئی سے عراقی کردستان سے ترکی کو تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرے گا۔

دوحہ: عراق 13 مئی سے عراقی کردستان سے ترکی کو تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرے گا۔

متعلقہ خبریں
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

بین الاقوامی ثالثی عدالت کے فیصلے کی وجہ سے مارچ کے آخر میں یہاں سے تیل کی برآمدات روک دی گئی تھیں۔

عراق کی وزارت تیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عراقی آئل مارکیٹنگ آرگنائزیشن ( ایس اوایم او) نے ترک کمپنی بی او ٹی اے ایس کو مطلع کیا ہے کہ وہ 13 مئی سے برآمدات اور لوڈنگ آپریشن دوبارہ شروع کر دے گی۔

تیل کی وزارت کے مطابق، عراقی کردستان فیلڈ سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ عراقی مارکیٹنگ کمپنی ایس اوایم او کے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق سیہان کے ترکی کی بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کی فروخت کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی قیمت کی تکمیل کا اشارہ دیتا ہے۔

مارچ کے آخر میں، بین الاقوامی ثالثی عدالت نے ملک کے مرکزی حکام کی رضامندی کے بغیر کردستان سے خام تیل کی برآمد کے بارے میں ترکی کے خلاف اور عراق کے حق میں فیصلہ دیا۔

بغداد نے انقرہ پر 1973 میں دستخط شدہ ایک خام تیل کی پائپ لائن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایاتھا۔

اس کے بعد ترکی نے سیہان کی بندرگاہ تک ایک پائپ لائن کے ذریعے روزانہ تقریباً 450,000 بیرل عراقی خام تیل کو پمپ کرنا بند کردیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی