دہلی
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہندوستانی فضائی سروس کے ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر کوچہارشنبہ کی صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

نئی دہلی(یو این آئی) بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہندوستانی فضائی سروس کے ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر کوچہارشنبہ کی صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
جہاز میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہاکہ "ہیلی کاپٹر کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔”
فضائیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہیلی کاپٹر کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔