فوربس لسٹ میں پی وی سندھو کو 12واں مقام
فوربس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھو کی سال میں کل آمدنی 7.1 ملین ڈالر (59کروڑ روپئے) تھی۔ سب سے زیادہ تنخواہ پانے والی خاتون ایتھلیٹ نوامی اوساکا تھیں۔ ان کے بعد سیرینا ولیمس تھیں۔

نئی دہلی: فوربس کے مطابق ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو 2022 میں دنیا کی 12سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون ایتھلیٹ تھیں۔
امریکی بزنس میگزین کی جانب سے جاری سرفہرست25 خاتون ایتھلیٹس کی فہرست میں 27 سالہ واحد بیڈمنٹن کھلاڑی اور واحد ہندوستانی تھیں۔ ورلڈ نمبر6 نے دولت مشترکہ کھیلوں میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے سے قبل مارچ میں سوئز اوپن اور جولائی میں سنگاپور اوپن جیتا تھا۔
وہ زخمی بھی ہوئیں لیکن باوجود اس کے اپنی عالمی درجہ بندی برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ سندھو اگلی بار اس ماہ کے آخر میں نئی دہلی میں انڈین اوپن میں نظر آئیں گی۔
فوربس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھو کی سال میں کل آمدنی 7.1 ملین ڈالر (59کروڑ روپئے) تھی۔ سب سے زیادہ تنخواہ پانے والی خاتون ایتھلیٹ نوامی اوساکا تھیں۔ ان کے بعد سیرینا ولیمس تھیں۔
سندھو سے زیادہ تنخواہ پانے والے 11 ایتھلیٹس میں سے سات ٹینس کھلاڑی تھے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب 8خاتون ایتھلیٹس نے 10ملین ڈالر سے زیادہ کمائی کی ہے۔ سندھو نے زیادہ آمدنی اشتہارات سے حاصل کی۔