دہلی
قطب مینار تنازعہ، 12 دسمبر کو فیصلہ
20ستمبر کو خارج اس درخواست میں قطب مینار کامپلکس کے اندر واقع ہندو اور جین مورتیوں کی بحالی کی گزارش کی گئی تھی۔
نئی دہلی: قطب مینار تنازعہ میں مقامی عدالت 12 دسمبر کواپنے سابقہ احکام پر نظرثانی کی درخواست پر حکم جاری کرے گی۔
اس نے سابق میں درخواست ِ مداخلت خارج کردی تھی۔ 20 ستمبر کو خارج اس درخواست میں قطب مینار کامپلکس کے اندر واقع ہندو اور جین مورتیوں کی بحالی کی گزارش کی گئی تھی۔
درخواست گزار کنور مہندر دھوج پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اس اپیل میں فریق ہیں۔ ایڈیشنل ضلع جج دنیش کمار نے جمعرات کے دن کہا کہ درخواست ِ نظرثانی پر بحث ہوچکی ہے۔
اسے 12 دسمبر کو آرڈر کے لئے رکھا جائے۔ درخواست گزار کنور مہندر دھوج پرتاپ سنگھ کا دعویٰ ہے کہ وہ متحدہ صو بہ آگرہ کے سابق راجہ کے وارث ہیں۔