شمالی بھارت

گنگا کنارے شراب نوشی پر ہندو ہجوم نے اسرائیلی سیاحوں کی پٹائی کردی

ناتی نے بتایا کہ ہم حال ہی میں ہندوستان پہنچے اور رشی کیش کا دورہ کیا۔ وہاں سے ہم ہریدوار آئے۔ ہمیں ہریدوار میں شراب کی ممانعت کے بارے میں علم نہیں تھا۔

ہریدوار: ہریدوار میں مقامی ہندوؤں نے اسرائیل کے دو سیاحوں کی اس وقت پٹائی کردی جب وہ گنگا ندی کے کنارے شراب نوشی کررہے تھے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے

سیاحوں میں سے ایک، جس کی شناخت ناتی کے نام سے ہوئی ہے، موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور خود کو بچانے کے لئے ایک پبلک ٹوائلٹ میں بند کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور سیاحوں کو تشدد پر آمادہ بھیڑ سے بچالیا تاہم ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

ناتی نے بتایا کہ ہم حال ہی میں ہندوستان پہنچے اور رشی کیش کا دورہ کیا۔ وہاں سے ہم ہریدوار آئے۔ ہمیں ہریدوار میں شراب کی ممانعت کے بارے میں علم نہیں تھا۔

ایس ایچ او (سٹی) بھاؤنا کینتھولا نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وہ دو کانسٹیبلوں کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور اسرائیلی سیاحوں کو پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ ان پر گنگا کنارے شراب نوشی پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

a3w
a3w