کھیل

قطر ورلڈ کپ 2022: ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان آج فائنل

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل میاچ ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اتوار کو کھیلا جانے والا یہ میاچ بہت سنسنی خیز ثابت ہوسکتاہے۔

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل میاچ ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اتوار کو کھیلا جانے والا یہ میاچ بہت سنسنی خیز ثابت ہوسکتاہے۔

ایک طرف لیونل میسی کی مضبوط ٹیم ارجنٹائن ہے تو دوسری طرف کائلان ایمباپے کی طاقتور ٹیم فرانس ہے۔ ان دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔

فرانس کے پاس اس بار 60 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ یہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کی چمپئن ٹیم ہے۔ اس بار فرانس کی ٹیم اپنے خوابوں کا فائنل کھیلنے کیلئے میدان میں اترے گی۔ وہ 2018 کی چمپئن ٹیم ہیں۔ فرانس نے فائنل میں کروشیا کو 4-2 سے شکست دی۔

اب وہ 60 برس میں پہلی ٹیم بننے کے قریب ہے جو لگاتار دوسری بار چمپئن بنی ہے۔ ایمباپے کی بہترین ٹیم فائنل جیت کر برسوں پرانا ریکارڈ توڑنا چاہے گی۔ لیکن دوسری جانب لیونل میسی کا ارجنٹائن اسے یہ ریکارڈ توڑنے سے روکنے کی کوشش کرے گا۔ اگر میسی گراؤنڈ پر اترتے ہیں تو ان کے اور ایمباپے کے درمیان ہیٹنگ میاچ دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر ہم ورلڈ کپ 2022 میں ایمباپے اور میسی کے ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو دونوں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔

میسی اس ورلڈکپ میں اب تک 6 میاچ کھیل چکے ہیں اور 5 گول کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے 3 اسسٹ بھی دیئے ہیں۔ لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2018 میں صرف ایک گول کیا۔ دوسری جانبMbappe نے 6 میاچ کھیلتے ہوئے 6 گول کیے ہیں اور 2 اسسٹ دیے ہیں۔ ایمباپے نے ورلڈکپ 2018 میں 4 گول کیے تھے۔ اگر ہم فیفا ورلڈکپ 2022 میں فرانس کے سفر پر نظر ڈالیں تو اس نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی۔

یہ کافی دلچسپ میاچ تھا۔ اس کے بعد فرانس نے سیمی فائنل میں مراقش کو 2-0 سے شکست دیکر باہر کا راستہ دکھا دیا۔ فرانس نے اس فتح کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسری جانب کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو شکست دی۔ اس کے بعد اس نے سیمی فائنل میں کروشیا کو 3-0 سے شکست دی۔ اب فائنل میاچ کی باری ہے۔ دوسری جانب میسی بھی اپنی ٹیم کیلئے پہلی مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

ارجنٹینا کے مداح‘ کوچ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو لیونل میسی سے کافی توقعات ہیں۔ دوسری جانب میسی نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ قطر ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کیریر کو خیرباد کہہ دیں گے۔ اس طرح لیونل میسی اپنی قومی ٹیم کیلئے کل آخری مرتبہ کھیلتے دکھائی دیں گے جس میں ٹیم کو عالمی چمپئن بناکر رخصت ہونا چاہیں گے۔

دوسری جانب فرانس کی ٹیم کو اہم مقابلہ سے قبل بعض کھلاڑیوں کے بیمار ہونے سے دھکا لگاہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے 3 کھلاڑیوں وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

فرانسیسی کیمپ میں وائرس کی وجہ سے ڈالوٹ اپامیکانو اور ایڈرین رابیوٹ مراقش کے خلاف سیمی فائنل سے محروم ہوگئے تھے اور انہوں نے ونگر کنگسلے کومان کے علاوہ سنٹرل ڈیفنڈرز رافیل ورانے اور ابراہیم کوناٹے کو بھی متاثر کیاہے جنہوں نے سردی کی وجہ سے جمعہ کو ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیاتھا۔ کل ہونے والے فائنل مقابلہ میں بھی ان کھلاڑیوں کی شرکت غیریقینی ہے۔ میاچ رات 8.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔