تعلیم و روزگار

نیٹ/ایمسٹ۔ 2023 کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں‘ داخلہ کے مستحق ہیں۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کی اطلاع کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود‘ حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام NEET/EAMCET-2023 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم‘ عیسائی‘ سکھ‘ بدھسٹ‘ جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لئے سنٹر (سی ای ڈی ایم) کی جانب سے 16 اپریل سے فخر ملت ہری باؤلی روڈ‘ مغل پورہ پر مفت کوچنگ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
25 طلبہ کو نیٹ ایم ڈی اہلیتی امتحان کی کوچنگ پر 25 لاکھ روپے کے مصارف بے فیض
اقلیتی طلبہ کو گروپ I کی مفت کوچنگ، 20 مارچ آخری تاریخ
نیٹ اور ایمسٹ کی مختصر مدتی کوچنگ
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

تفصیلات کے لئے 9059670038 سے ربط پیدا کریں۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں‘ داخلہ کے مستحق ہیں۔

اس کوچنگ سے استفادہ کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلباء دیئے گئے سنٹر سے فارم حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے درخواست میمورنڈم اف مارکس سال دوم /سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ NEET/EAMCET-2023 online application form کی زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ داخل کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w