لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے لبنان سے کئی افراد محفوظ مقامات کو منتقل ہوتے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 1.2ملین افراد نے نقل مقام کیا ہے۔

بیروت(آئی اے این ایس) اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے لبنان سے کئی افراد محفوظ مقامات کو منتقل ہوتے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 1.2ملین افراد نے نقل مقام کیا ہے۔
یہ بات لبنان کی مجلس وزرأ کی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں اور کارروائیوں کی وجہ سے علاقہ میں دہشت اور سنسنی پھیلتی جارہی ہے۔ عوام محفوظ مقامات کو جانے کے لئے ترجیح دے رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کئی افراد نقل مقام کرنے کے لئے تیاریاں کرلی ہیں اور بعض افراد دوسرے علاقوں میں سکونت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی افراد نے کرایہ کے مکانات حاصل کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری اور خانگی مقامات پر بھی افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔
کئی سو افراد فضائی راستے سے یا پھر زمینی راستہ سے شام کی طرف رخ کرتے جارہے ہیں۔ 23تا 29ستمبر 234,0923شام کے افراد نے محفوظ کے مقامات کو جانے کے لئے ترجیح دی ہے جبکہ 76,269لبنانی شہری شام کے علاقہ میں داخل ہوگئے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ خبررساں ادارہ ژنہوا نے یہ بات بتائی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقل مقام کرنے والے افراد کے لئے لبنان میں 867سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ جس میں سے افراد کے رہنے کے لئے خاطرخواہ گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اسرائیل نے تاحال بیروت اور حزب اللہ کے ٹھکاموں پر حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔
Photo Source: @Refugees