دہلی

سی بی آئی کی درخواست کا جواب دینے چدمبرم کو ہائیکورٹ کی ہدایت

دہلی ہائیکورٹ نے آج کانگریس قائد پی چدمبرم‘ ان کے لڑکے کارتی چدمبرم اور ایرسل میگزس کیس کے دیگر ملزمین سے سی بی آئی کی ایک درخواست پر جواب طلب کیا۔

نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے آج کانگریس قائد پی چدمبرم‘ ان کے لڑکے کارتی چدمبرم اور ایرسل میگزس کیس کے دیگر ملزمین سے سی بی آئی کی ایک درخواست پر جواب طلب کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

سی بی آئی نے ایک ٹرائل عدالت کے حکم کو چالنج کیا ہے جس کے ذریعہ ایجنسی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ملزمین کو ایسے دستاویزات فراہم کرے جن پر وہ بھروسہ نہیں کرتی۔

جسٹس سورنا کانتا شرما نے سی بی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کردی اور چدمبرم‘ کارتی اور دیگر ملزمین کو جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی۔

سی بی آئی نے اپنی درخواست میں استدلال کیا کہ ٹرائل عدالت نے ایجنسی کو ایسے دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے غلطی کی ہے جن پر وہ بھروسہ نہیں کرتی۔

ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ 18 جنوری کو اس کیس کی سماعت ٹرائل عدالت میں مقرر ہے جس پر ہائی کورٹ نے اس درخواست کی سماعت 11 جنوری 2024 کو مقرر کی۔

a3w
a3w