کھیل

لیونل میسی کو بیلن ڈی آر اور ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ

فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔ پورے 120 منٹ کے دوران جوش و خروش سے بھرپور اس میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا

دوحہ: فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔ پورے 120 منٹ کے دوران جوش و خروش سے بھرپور اس میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا جہاں ارجنٹائن نے فرانس کو 4-2 سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل پر قبضہ کیا۔

اس میچ میں فرانس کیلئے ہیٹ ٹرک کرنے اور اس ورلڈکپ میں جملہ 8 گول کرنے والے کائلیان امباپے کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ لیونل میسی نے 7 گول کرکے گولڈن بال کا اعزاز حاصل کیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا چمپئن بننے اور اس سال کے ٹورنامنٹ میں دو ایوارڈ جیتنے کے بعد لیونل میسی بین الاقوامی فٹبال میں دو گولڈن بال ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ ایوارڈ 2014 میں بھی جیتا تھا۔ اس ورلڈکپ سے پہلے یہ توقع کی جارہی تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما، تھیاگو سلوا اور لوکا موڈرک جیسے کئی کھلاڑیوں کیلئے یہ آخری فیفا ورلڈکپ ہوگا۔ تاہم ان میں سے کسی بھی کھلاڑی نے ابھی تک بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

لیونل میسی نے یہ ضرور کہاکہ یہ ان کا آخری ورلڈکپ ہے۔ کائیلان ایمباپے اور لیونل میسی کے علاوہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایوارڈ جیتنے والوں کائیلن ایمباپے (گولڈن بوٹ)‘ لیونل میسی (بیلن ڈی آر)‘ ایمباپے (گولڈن شو)‘ اینزوفرنانڈیز(فیفا ینگ پلیئر ایوارڈ)‘ انگلینڈ(فیفا فیئر پلے ایوارڈ)‘ لیونل میسی (سلور بوٹ) اور کائیلان ایمباپے (سلور بال) شامل ہیں۔

دوسری جانب ارجنٹائن نے فیفا ورلڈکپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں لیونل میسی کی ٹیم نے فرانس کو شکست دی۔ فرانس کی شکست کے بعد شائقین شدید غصے میں تھے۔ انہوں نے فرانس میں بہت ہنگامہ برپا کیا اور ملک کے مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ کی۔

رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے بعد فرانس میں موجود شائقین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے دارالحکومت پیرس میں مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ دوسری جانب شائقین کو غصے اور غصے میں دیکھ کر پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ فرانس کی شکست کے بعد شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور غصے سے کئی گاڑیوں اور گھروں کی توڑ پھوڑ کی۔

شائقین کا غصہ یہیں نہیں رکا انہوں نے سڑکوں پر کئی مقامات پر گھیراؤ بھی کیا جس کے بعد حالات کو بے قابو دیکھ کر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس گولے چھوڑے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا اور وہاں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن نے 36 سال بعد ایک بار پھر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس میچ میں فرانسیسی اسٹار کھلاڑی کائلن ایمباپے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے 3 گول کئے لیکن وہ فرانس کو نہیں جیت سکا۔