تلنگانہ
تلنگانہ: کستورباگاندھی بالیکامہاودیالیہ کی 90طالبات بیمارپڑگئیں
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کی کستورباگاندھی بالیکامہاودیالیہ (کے جی بی وی) سے تعلق رکھنے والی 90طالبات بیمارپڑگئیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کی کستورباگاندھی بالیکامہاودیالیہ (کے جی بی وی) سے تعلق رکھنے والی 90طالبات بیمارپڑگئیں۔
یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق طالبات نے ہاسٹل میں نامناسب غذا کا استعمال کیا جس کے بعد انہوں نے الٹیوں، اسہال اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔
ہاسٹل کے اسٹاف نے ان طالبات کو علاج کے لئے کل شب تقریبا ایک بجے سرکاری اسپتال نظام آباد منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔