کھیل

مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا : میسی

ارجنٹائن فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز شکست دیکر چمپئن بن گیاہے۔ فائنل میچ میں ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کمال کا مظاہرہ کیا۔

دوحہ: ارجنٹائن فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز شکست دیکر چمپئن بن گیاہے۔ فائنل میچ میں ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کمال کا مظاہرہ کیا۔

اب اپنی ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد میسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جذباتی انداز میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان لیونل میسی نے اپنی ٹیم کی جیت کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ میں نے کئی بار اس کا خواب دیکھا، میں اسے اتنا چاہتا تھاکہ میں کبھی نہ گرا۔

میں یقین نہیں کرسکتا میرے خاندان کا بہت شکریہ، ان تمام لوگوں کا جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے ہم پر یقین کیا۔ ہم ایک بار پھر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ارجنٹائن جب ہم ملکر لڑتے ہیں اور متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ اس گروپ کا کارنامہ ہے جو کسی بھی فرد سے بالاتر ہے۔ یہ ہماری طاقت تھی کہ ہم نے اسی خواب کیلئے جنگ لڑی، یہ ارجنٹائن کا خواب تھا جسیہم نے پورا کرلیا۔ میسی نے کہاکہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ میرا یہ خواب پورا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دی تھی۔ اس میچ کا نتیجہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے سامنے آیا۔ فائنل جیت کر کپ حاصل کرنے کے بعد میسی نے سنسنی خیز اعلان کردیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ قومی فٹبال ٹیم سے دستبردار نہیں ہوئے اور ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ساتھ مزید میاچس کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس پر میسی کے مداح خوشی منارہے ہیں۔ ارجنٹائن کے فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی بہترین کھلاڑی بن گئے۔

a3w
a3w