ماہ محرم سے ابتک 4.8 ملین عازمین نے عمرہ ادا کیا
اسلامی سال کے آغاز کے بعد سے جملہ 4.8 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا ہے جن کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ یہ بات حج و عمرہ سے متعلق وزارت نے بتائی۔
ریاض: اسلامی سال کے آغاز کے بعد سے جملہ 4.8 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا ہے جن کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ یہ بات حج و عمرہ سے متعلق وزارت نے بتائی۔
وزارت کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسلامی سال کے آغاز سے بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے جملہ 4.8ملین عازمین نے عمرہ ادا کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 4,329,349 عازمین ذریعہ طیارہ پہنچے جبکہ 507,430 افراد براہ لینڈ پورٹس ملک میں داخل ہوئے جبکہ سمندر کے راستہ سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد 3,985 تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ جملہ 1,351,731 عازمین مقدس شہر کو مدینہ پہنچے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے یہ عازمین مدینہ منورہ کو روانہ ہوئے تھے۔
پرنس عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹس کے عہدیداروں نے بھی 11,132 عازمین عمرہ کا استقبال کیا۔ اس طرح اسلامی سال کے دوران تقریباً 5 ملین عازمین نے عمرہ ادا کیا۔