حیدرآباد

حیدرآباد: شہر میں کچرا چننے والے کا قتل

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40سالہ شیوا کے طورپر کی گئی ہے جس نے ملزم راجو کوچند دن پہلے 900روپئے کا قرض دیا تھا تاہم راجو نے قرض کی رقم واپس نہیں کی۔

حیدرآباد: صرف 900روپئے کے قرض کی واپسی کے لئے ہوئے جھگڑے کے بعد ایک کچراچننے والے کا قتل کردیاگیا۔

یہ واردات شہرحیدرآباد کے نوری نگربنڈلہ گوڑہ میں پیش آئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40سالہ شیوا کے طورپر کی گئی ہے جس نے ملزم راجو کوچند دن پہلے 900روپئے کا قرض دیا تھا تاہم راجو نے قرض کی رقم واپس نہیں کی۔

گذشتہ روز راجو، شیوا اور اس کی بیوی سجاتا نے شراب نوشی کی جس کے بعد قرض کی رقم کی ادائیگی کے معاملہ پر ہوئے جھگڑے کے دوران راجو نے شیوا کے سر پر بڑاپتھرڈال دیاجس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔