حیدرآباد

مجلس اتحادالمسلمین کی کل بائیک ریالی

مجلس کی جانب سے اتوار کے روز ترنگا بائک ریالی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی کریں گے اور بعد میں ایک جلسہ عام بھی منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ جہاں رواں برس اسمبلی انتخابات متوقع ہیں، میں ہفتہ کے روز یہاں کئی مصروف ترین سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ

خصوصیت کے ساتھ سابق ریاست حیدرآباد کی انڈین یونین میں انضمام کے75 سال کی تکمیل کے موقع پر بی جے پی اور حکمراں جماعت بی آر ایس کے علاوہ مجلس بھی پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے۔

جبکہ کانگریس پارٹی، ریاست میں کامیابی کے امکانات کو تلاش کرنے کے ضمن میں 17 ستمبر کو تلنگانہ عوام کیلئے5ضمانتوں کا اعلان کرے گی۔ بی جے پی کل حیدرآباد لبریشن ڈے منائے گی جس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد میں منعقد شدنی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

مرکزی حکومت نے جاریہ سال ہی سرکاری سطح پر حیدرآباد لبریشن ڈے کاہتمام کیا ہے۔ بی آر ایس نے علیحدہ طو رپر17 ستمبر کو ریا ست بھر میں قومی یکجہتی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

چیف منسٹر کے سی آر، اتوار کے روز شہر میں منعقد شدنی ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ حکمراں جماعت بی آر ایس کی حلیف جماعت کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے 17 ستمبر کو یوم قومی یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

مجلس کی جانب سے اتوار کے روز ترنگا بائک ریالی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی کریں گے اور بعد میں ایک جلسہ عام بھی منعقد ہوگا۔

تلنگانہ میں 17 ستمبر کو مختلف جماعتیں مختلف عنوانات کے تحت پروگرام منعقد کررہی ہیں۔ بی جے پی اس دن (17ستمبر) تلنگانہ لبریشن ڈے کے طور پر منائے گی۔ بھگوا جماعت کئی برسوں سے ہر سال17 ستمبر کو سرکاری سطح پرتقاریب کے اہتمام کا مطالبہ کرتی آرہی ہے۔

سی پی آئی نے تلنگانہ مسلح جدوجہد کے نام سے ہفتہ طویل تقاریب کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس ایکشن کے بعد17 ستمبر 1948 کو حیدرآباد کے حکمراں نظام ہشتم نواب میر عثمان علی خان نے اپنی ریاست حیدرآباد کو ہندوستان میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔