علاقائی

کھمم واقعہ، لاش کے ساتھ رشتہ داروں کا احتجاج

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بی آرایس کے اجلاس کے دوران گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے واقعہ کے سبب دو ہلاکتوں کے واقعہ پر مہلوکین کے آبائی علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بی آرایس کے اجلاس کے دوران گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے واقعہ کے سبب دو ہلاکتوں کے واقعہ پر مہلوکین کے آبائی علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاشوں کو ان کی رہائش گاہوں پر پہنچا دیا گیا۔

جب منگو نامی شخص کی لاش کو چملا پاڈومنتقل کیا گیا تو گاؤں میں غم کی لہردوڑگئی۔

گاؤں والوں نے لاش کو گاڑی میں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معاوضہ کی رقم کے بارے میں وضاحت نہیں کی جائے گی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی۔

اس احتجاج کی اطلاع پاکر پولیس وہاں پہنچی جس نے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کرتے ہوئے ان کے اس احتجاج کو ختم کروایا۔

حکومت نے مرنے والوں کے افراد خاندان کے لیے 10 لاکھ زخمیوں کے لیے 2 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w