محبوب آباد میں کمسن لڑکے کا اغواء وقتل، مجرم کو سزائے موت
ضلع محبوب آباد میں ایک عدالت نے اکتوبر 2020 میں تاوان کیلئے ایک9سالہ لڑکے کا اغواء کرنے اور پھر اسے قتل کرنے کے جرم میں ایک22 سالہ شخص کو جمعہ کے روز سزائے موت سنائی ہے۔
حیدرآباد: ضلع محبوب آباد میں ایک عدالت نے اکتوبر 2020 میں تاوان کیلئے ایک9سالہ لڑکے کا اغواء کرنے اور پھر اسے قتل کرنے کے جرم میں ایک22 سالہ شخص کو جمعہ کے روز سزائے موت سنائی ہے۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج نے آئی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت آٹو موبائل میکانک ایم ساگر کو جرم کا خاطی پایا اور اس مجرم کو سزائے موت سنائی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم، متاثرہ کے والد جو ایک صحافی ہیں، کو جانتا تھا جسے، فوری پیسوں کی ضرورت تھی، نے18/ اکتوبر2020 کو محبوب آباد ٹاؤن میں اس کمسن لڑکے کا اغواء کرلیا۔
اُس نے لڑکے کو اپنی بائک پر بٹھا کر موضع انا رام میں ایک پہاڑی پر لے گیا جہاں اُس نے کمسن کو نیند آور گولیاں کھلانے کے بعد اس کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔
کیونکہ ملزم کو خوف تھا کہ لڑکا، ٹاؤن میں میری شناخت کا انکشاف کردے گا۔ بعدازاں ساگر نے اپنے سل فون سے لڑکے کے والدین کو فون کیا اور لڑکے کی رہائی کیلئے45لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔مجرم نے لڑکے کی لاش نذرآتش کرتے ہوئے قتل کے شواہد کو تباہ کردیا۔