بھارت

شیوراج سنگھ چوہان آج ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وہ آج ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ کسانوں سے بات چیت کریں گے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وہ آج ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ کسانوں سے بات چیت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

شیوراج ِ سنگھ چوہان نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ ودیشا اور ساگر اضلاع کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں گے اور کسانوں سے بات چیت کریں گے۔

 ان دونوں جگہوں پر فصلوں کی حالت دیکھنے کے بعد وہ پورے مدھیہ پردیش کے کسانوں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسان بھائیوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن فکر نہ کریں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ان کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون پر ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرایا ہے

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w